Urdu News and Media Website

ہالی ووڈ‘ تھرلر فلم دی ہری کین ہیسٹ کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (شوبز رپورٹر) ہالی ووڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم دی ہری کین ہیسٹ کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے جو مارچ سے سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے۔دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے ٹیک ہیکرز کے گروہ کے گرد گھوم رہی ہے جو امریکی کوسٹل سے600ملین ڈالر کی چوری کا منصوبہ تیار کرتے ہیں تاہم اسی وقت کیٹیگری 5کا طاقتور ترین سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا جاتا ہے جس نے شدید تباہی پیدا ہوتی ہے۔طوفان سے نمٹنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ میٹرولوجسٹ اور حاضر سروس میرینز کے ساتھ سابق میرینز بھی طوفان کے صورتحال کے باوجود چوری کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے مشن پر نکلتے ہیں۔ راب کوہن کی ڈائریکٹ کردہ اس ایکشن فلم کوکرسٹوفر ملبرن اور ڈومینو ٹوچی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں ٹوبی کیبل ، میگی گریس ،ریان کیواٹین ،رالف نیسن اور ملیسا بلونا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے ۔ فلم 9مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

تبصرے