Urdu News and Media Website

گیس چوری کا دھندہ عروج پر،ایف آئی اے آپریشن کے باوجودناکام

اسلام آباد(نیوزنامہ )ملک بھر میں گیس چوری قانون موجود ہونے کے باوجود روزمرہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی گیس چوری کا دھندہ عروج پر ہے ۔گیس انسداد چوری آرڈیننس نافذ ہے جس سے معمولی گیس چوری کی وارداتوں میں کمی ضرور آئی ہے تاہم انڈسٹریز اور دیگر پلانٹس کو اب بھی ملی بھگت سے روزمرہ کی بنیاد پر گیس فراہم کی جارہی ہے ۔ایف آئی اے کی ٹیموں نے اس سلسلہ میں شہروں میں آپریشن کام کیا مگر کوئی بڑا چور تاحال نہ پکڑ سکی ہیں اور اس حوالہ سے باقاعدہ تھانہ بھی موجود ہے ۔گیس یو ٹیلٹیاں کمپنیاں گیس چوری کی وارداتوں پر کمی کی بجائے انکی حوصلہ افرائی کے لیے کام میں مصروف ہیںحالانکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ادارے نیک نیتی سے کام کریں تو ایک ماہ کے اندر گیس بحران ختم ہو جائے اور سارے کام روانی سے چل پڑے۔

تبصرے