Urdu News and Media Website

گیس لیکیج سےدھماکہ، گھر کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر 6 افراد زخمی

کوہاٹ(نیوزنامہ)کوہاٹ کے علاقے توغ بالا میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ‘ گھر کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوہاٹ کے علاقے توغ بالا میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 6 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے کے نیچے دبے 6 افراد کو نکال لیا گیااورطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تبصرے