Urdu News and Media Website

کیویز نےشاہینوں کے پر کا ٹ دیے

ڈنیڈن (سپورٹس ڈیسک)کیویز نےشاہینوں کے پر کا ٹ دیے اور تیسرے و نڈے میں بھی پا کستا ن کو شکست دیکر سیر یز بھی اپنے نا م کر لی،ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 257 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 258 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں پاکستانی ٹیم 28ویں اوور میں صرف 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔نیوزی لینڈ کی طر ف سے ٹرینٹ بولٹ نے صرف 17 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی طرف رومان رئیس 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تبصرے