Urdu News and Media Website

کینیا میں پولیس کی فائرنگ، دو مظاہرین ہلاک

نیروبی (نیوز نامہ) کینیا میں الیکشن کمیشن کے سربراہان کو ہٹانے کے لئے مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ واقعہ ملک کے جنوب مغربی کاونٹی سیایا کا ٹاون بوندو میں رونما ہوا جہاں دو درجن کے قریب مشتعل نوجوان مظاہرین نے ایک پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرنے کے لئے دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں دو مظاہرین موقع پر ہلاک ہوگئے اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ حکومت مخالف مظاہرین الیکشن کمیشن میں اصلاحات اور موجودہ عہدیداروں کی معزولی کا مطالبہ کررہے تھے۔

تبصرے