Urdu News and Media Website

کیرالا پراٹھا

اجزاء:
میدہ :دو کپ
گندم کا آٹا:ایک چوتھائی کپ
انڈے:دو عدد
دودھ:آدھا کپ
سوڈا:آدھا چائے کا چمچ
چینی:ایک کھانے کا چمچ
نمک:آدھا چائے کا چمچ
تیل (تلنے کے لیے):ایک چوتھائی کپ
ترکیب:
ایک پیالے میں میدہ، گندم کا آٹا، تیل اور تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں اور گوندھ لیں۔اب اسے ڈھک کر دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔پھر اسے دوبارہ گوندھیں اور چھوٹی بالز بنالیں۔اب انھیں بیل کر پراٹھے کی شکل دیں۔ آخر میں انھیں گرم تیل میں فرائی کریں۔

تبصرے