Urdu News and Media Website

کوئی طاقت بھارت کو جنوبی ایشیاء کاتھانیدار نہیںبناسکتی :الطاف شاہد

لندن(نیوزنامہ)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہاہے کہ دنیاکی کوئی طاقت بھارت کو جنوبی ایشیاء کاتھانیدار نہیں بناسکتی۔پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرنے کی بجائے ڈومور کی ڈیمانڈ ہرگزمناسب نہیں ۔سی پیک بارے کسی ملک کے تحفظات کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں۔پاکستان کومعاشی سرگرمیوں کے فروغ کاحق حاصل ہے،سی پیک سے خالی پاکستان نہیں بلکہ بیسیو ں ملکوں کابے پناہ فائدہ ہوگا۔ پاکستان آزاداور خودمختارریاست، بیرونی د بائو قبول نہیں کیاجائے گا۔ہرمہذب ملک کی طرح پاکستان بھی اپنے مفادات کے مطابق فیصلے کرنے کاحق رکھتا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون ملک مادروطن کے قومی مفادات پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے استحکام پاکستان کابیڑااٹھایا ہے ،کراچی سے کشمیر اورگوادر تک معاشرے کاہرفرداورطبقہ پاک سرزمین پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرے۔پاک سرزمین پارٹی کے نڈر قائدین اور سرفروش کارکنان مادر وطن کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانیوالے کراچی سے تھے اوراسے بچانے کاعہد اوراس کیلئے جدوجہد کرنیوالے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون بھی شہرقائد ؒ سے ہیں۔ اوورسیزپاکستانیوں سمیت مادر وطن کے نوجوانوں ،مزدوروں ،کسانوں ،پروفیشنل ہم وطنوں اورہماری باصلاحیت خواتین کاپاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون کی قیادت پراعتماد قابل قدر ہے۔

تبصرے