Urdu News and Media Website

کنگ خان کی بیٹی کی بالی وڈ میں انٹری کے لیے تیاریاںِآڈیشنز دینے شروع کر دیئے

ممبئی(نیوز نامہ)بالی وڈ کے کنگ اور کئی سال تک بالی ووڈ پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔سہانا خان نے فلموں میں آنے کا فیصلہ کرلیا اور آڈیشنز دینا شروع کردیے ہیں۔ان کو مشہور آڈیشن سیٹ پر دیکھا گیا ہے جہاں وہ آڈیشنز کے لیے گئیں تھیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی بھی اب بالی ووڈ کی مختلف تقریبات میں شامل ہوتی ہیں اور میڈ یا میں بھی خبروں کی زینت بنی رہتی ہے جو کہ بالی ووڈ میں ان کی انٹری کے لیے بہت ضروری ہے۔ شا ہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا نام بھی ان ’اسٹارکڈز‘ میں شامل ہونے لگا ہے جو فلموں میں آنے کے خواہشمند ہیں۔مگر شاہ رخ خان اس بات کی کئی بارتردید کر چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچے پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ہی فلمی دنیا میں قدم رکھ سکیں گے۔

تبصرے