Urdu News and Media Website

کنگ آف کامیڈین امان اللہ کی ساتھی فنکاروں نے عیادت کی

لاہور (نیوزنامہ) کنگ آف کامیڈین امان اللہ کی شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروںنے عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج کے بے تاج بادشاہ امان اللہ کو چند روزقبل طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا اور اب ان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹروںنے ان کو گھرجانے کی اجازت دیدی اور ساتھ ان کو ایک ماہ تک مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایات بھی دیں ۔ گزشتہ روز ان کے ساتھی اداکاروں جواد وسیم ، انور علی ، طاہر نوشاد ، نسیم وکی ، نجم زیدی ، سلیم البیلا ، حسن مراد ، افتخار ٹھاکر ، قیصر پیا ، سخاوت ناز اور امانت چن سمیت دیگر نے انکی عیادت کر کے جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

تبصرے