Urdu News and Media Website

کم کم کے پرستاروں کیلئے بری خبر

ممبئی (نیوزنامہ) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ جوہی پرمار المعروف کم کم نے اپنی 8 سالہ شادی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کم کم بہت جلد اپنے شوہر سچن شروف سے طلاق لے لیں گی۔بالی ووڈ میں رشتوں کو بننے اور بگڑنے میں بالکل وقت نہیں لگتا ، گزشتہ برس بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی علیحدگی کی خبروں نے میڈیا میں ہلچل مچادی تھی ، معروف اداکارہ جوہی پرمار اور ان کے درمیان اختلافات شادی کے چند سال بعد ہی ہونا شروع ہوگئے تھے تاہم دونوں نے اپنی شادی کو بچائے رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم حالات مزید بگڑتے گئے۔

تبصرے