Urdu News and Media Website

کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کیلئے پا کستا نی فاسٹ بائولر نے سخت ٹریننگ کا آغاز کر دیا

لاہور (سپو رٹس ڈیسک)کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کیلئے فاسٹ بائولر عثمان شنواری نے سخت ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر عثمان شنواری گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف سیریز میں کمر کی تکلیف کا شکار ہو ئے تھے جس کے بعد انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں فٹنس کی بحالی کے پروگرام میں حصہ لینا شروع کیا۔پہلے مرحلے میں تو عثمان شنواری نے رننگ کا آغاز کیا اور اب انہوں نے جم میں سخت مشقیں شروع کر دیں جبکہ معالجوں نے عثمان شنواری کو مکمل ریکوری کیلئے6 سے 8 ماہ کا کہا تھا ۔

تبصرے