Urdu News and Media Website

کلبھوشن کے معاملے میں بھارتی سماج وادی پارٹی کا ر ہنما بھی پاکستان کے حق میں بول پڑا

نئی دہلی (ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سماج وادی پارٹی کا رہنما نریش اگروال نے کہاہے کہ پاکستان کلبھوشن کودہشتگرد کہتا ہے لہٰذااس کا کلبھوشن سے سلوک جائز ہے۔ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا کے رکن اور بھارتی سماج وادی پارٹی کیرہنما نریش اگروال نے پاکستان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جس ملک کاجوقانون ہوتاہے اسی کے مطابق عمل کیاجاتاہے۔پاکستان نے کلبھوشن کودہشتگردماناہے تواس حساب سے سلوک کریگا۔ وہ نہیں جانتے میڈیاصرف کلبھوشن کی بات ہی کیوں کررہاہے ٗپاکستانی جیلوں میں سیکڑوں بھارتی قید ہیں سب کی بات کیوں نہیں کی جاتی۔

تبصرے