Urdu News and Media Website

کلبھوشن پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا چہرہ ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے وعدہ پور اکر دیا ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اس کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات رکرادی،کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کارانہ سر گرمیوں کا اعتراف کرچکا ہے ، بھارت کو کلبھوشن یادیوسے ملاقات کے حوالے سے قونصل رسائی نہیں دی گئی، بھارتی سفارتکار کو کہا تھا کہ آپ ملاقات میں موجود ہوں گے لیکن قونصلر رسائی نہیں دی گئی، بھارتی ہائی کمیشن کو دو ٹوک انداز میں آگاہ کیا تھا کہ سفارتکار ملاقات میں موجود ہو گا اور جو صرف ملاقات دیکھ سکتے ہیں،کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے دوران بھارتی سفارتکار موجود تھا لیکن ان کو کلبھوشن یادیو سے بات چیت کرنے یا سننے کی اجازت نہیں دی گئی، میڈیکل رپور ٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو مکمل طور پر صحت مند ہے، کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ نے پاکستان کے جذبہ خیرسگالی پر شکریہ ادا کیا،کلبھوشن یادیو کا کیس چل رہا ہے اس وجہ سے قونصلر رسائی کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا،پاکستان نے بھارتی میڈیا کو ملاقات کی کوریج کیلئے فوری ویزے جاری کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن نے بھارت نے کہاکہ وہ ملاقات کی کوریج کا خوہاں نیں ہے ، پاکستان کے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں تھا،،کمانڈر یادیو نے درخواست کی کہ ملاقات کا کچھ وقت بڑھادیا جائے جس پر ملاقات کا وقت بڑھایا گیا، ملاقات آخری ملاقات نہیں تھی، ملاقات بڑی مثبت اور اچھی تھی،یہ ملاقات آئی سی جے میں مقدمہ جیتنے کیلئے نہیں کرائی،پاکستان نے کلبھوشن یادیو سے اس کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی۔پیر کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اس کی والدہ اور اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی ۔ بریفنگ کے آ غاز میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ویڈیو پیغام دیکھایا گیا۔ ویڈیو پیغام میں کمانڈر کلبھوشن یادیو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کلبھوشن یادیو ہوں اور میرا انڈین نیوی نمبر 41558ہے،میں 2سال قبل ایران سے سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوا، جب بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے لئے کام کر رہا تھا اور پھر پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بلوچستان میں گرفتار ہوا، پاکستانی حکام مجھ سے بہت عزت و وقار سے پیش آئے، ان کا رویہ بہت پیشہ وارانہ تھا، میں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی بیگم سے ملاقات کی درخواست کی اور مجھے بتایا گیا کہ میری بیگم اور میری ماں مجھ سے ملنے آرہی ہیں اور میں حکومت پاکستان کا اس بہترین اقدام پر شکرگزارہوں۔ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ آج پاکستان کے لئے تاریخی اور اہم دن ہے اور پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا دن ہے، یہ دن کلبھوشا یادیو سے ملاقات کیلئے چنا گیا ہے، کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کارانہ سر گرمیوں میں مصروف تھا، بھارت پاکستان میں کلبھوشن یادیو کے ذریعے دہشت گردی پھیلاتاتھا

تبصرے