Urdu News and Media Website

کلبھوشن نے ماں اور بیوی کے سامنے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کا اعتراف کیا: ٹائمز آف انڈیا

نئی دہلی (نیوزنامہ)را کے دہشت گرد کلبھوشن جادھونے ماں اور بیوی کیسامنے بھی بھارتی ایجنٹ ہونیکااعتراف کیا۔ جمعرات کو بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن نے25دسمبر کو پاکستانی دفتر خارجہ میں اپنی والدہ اوانتی اور اہلیہ چیتنا سے ملاقات کے دوران اعتراف کیا کہ وہ بھارتی جاسوس ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔کلبھوشن کی ماں نے پوچھا تم ایساکیوں کہہ رہے ہو؟ تم تو ایران میں بزنس کرتے تھے اور اغوا کیے گئے؟۔کلبھوشن نے ماں اور بیوی کو بتایا کہ وہ درحقیقت بھارتی جاسوس ہی ہے۔

تبصرے