Urdu News and Media Website

کلاسیکل گانوں کو ریمکس کرنیکی ہمیشہ مخالف رہی ہوں:لتا منگیشکر

ممبئی (نیوز نامہ)گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے کلاسیکل گانوں کو ریمکس اور ان کی تبدیلیوں کی مخالف رہی ہیں۔ لتا منگیشکر نے اپنے کلاسیکل گانے ”نی میں یار منانا نی“ کے ریمکس ورژن کے حوالے سے کہا کہ میں نے گانے کا نیا ورژن نہیں سنا اور نہ ہی میں اسے سننا چاہتی ہوں لہٰذا میں اس پر تبصرہ بھی نہیں کرونگی ۔ انہوں نے کہا میں ہمیشہ سے کلاسیکل گانوں کے ریمکس کی مخالف رہی ہوں اور میرا نہیں خیال کہ پرانے گانوں کو ریمکس کرنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے لتا کا کلاسیکل گانا ”نی میں یار منانا نی“ ہتیش موڈک نے ریمکس کیا اور یشیتا شرما نے اسے گایا جبکہ یہ گانا وانی کپور پر فلمایا گیا ہے ۔

تبصرے