Urdu News and Media Website

کشمیر ڈے کے موقع پرپی پی 186 میں تقریب کاانعقاد

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)کشمیر ڈے کے موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 186 سرپرست اعلیٰ سٹوڈنٹ پاور رائو یوسف اقبال اور ملی مسلم لیگ کے مقامی رہنمائوں چوہدری اسامہ فاروق ،حافظ زبیر فاروق کی زیر قیادت ویلکم روڈ پر ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا تقریب میں موززین علاقہ امیدوار قومی اسمبلی چوہدری خلیل الرحمٰن، صدر رینالہ پریس کلب رائو عتیق گوہر، معروف مذہبی رہنما پیر عطاء المصطفیٰ جمیل، سابق سیکریٹری بار چوہدری اعظم جٹ ایڈووکیٹ، سابق ناظم ناصر خاں بلوچ، ممبر میونسپل کمیٹی میاں نعیم بشیر کامیانہ ایڈووکیٹ، سابق کونسلر حاجی محمداسلم سجاد سمیت بڑی تعداد میں شہریوں اور طلبہ نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائو محمدیوسف نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مقبوضہ کشمیر تقسیم ہند کانامکمل ایجنڈا ہے اور پاکستان کا لازمی حصہ ہے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی شرمناک ہے چوہدری خلیل الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیریوں نے بے مثال قربانیوں سے آزادی کی تحریک کو پروان چڑھایا ہے بھارت کیلئے کشمیریوں کو اپنے زیر تسلط رکھنا اور مقبوضہ کشمیر پر غاضبانہ قبضہ جمائے رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں رائو عتیق گوہر نے اپنے خطاب میں کہابھارت کی ہٹ دھرمی طویل لیکن اب ان شاء اللہ ختم ہوکر رہے گی انہوں نے شرکاء تقریب کو کہاکہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کیلئے کام کرنے والی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے