Urdu News and Media Website

کشمیریوں کو روند نے والے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ یوم سیاہ ہے:اشرف عاصمی

لاہور(نیوزنامہ)بھارت کے ٹکرے ٹکرے ہونے کا وقت آچکا ہے۔ بھارتی یوم جموریہ یوم سیاہ ہے۔ پاکستانی قوم کشمیروں کے ساتھ ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس کمیٹی (پنجاب) لاہور ہائی کورٹ بار کے چیئرمین صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائے جانے کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا اہتمام کوجینٹ نیوز نیٹ ورک اور نوشاہی قران انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کشمیریوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جتنا دراز ہوتا جا رہا ہے ۔ امریکہ برطانیہ اور اقوام متحدہ کی امن دوستی کا بھیانک چہرہ پوری دُنیا کے سامنے آرہا ہے۔ کشمیریوں کی معیشت، معاشرت اور مذہبی آزادی کو روند نے والے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ یوم سیاہ ہے۔ اِس موقع پر حذیفہ اشرف اور عمر نوشاہی نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے