Urdu News and Media Website

کشمیرپریمیئرلیگ: بونینزا کامظفرآباد ٹائیگرز کے ساتھ آفیشل پارٹنرشپ کا معاہدہ

لاہور(نیوزنامہ)معروف فیشن برانڈ بونینزا سترنگی کے سی ای او حنیف بلوانی نے کشمیر پریمیئرلیگ میں مظفرآباد ٹائیگرز کے ساتھ آفیشیل پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔
کشمیر پریمیئرلیگ 16اگست سے آزادکشمیر میں شروع ہورہی ہے۔کشمیر پریمیئرلیگ حکومت آزاد کشمیر سے منسلک ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ میں شامل ہے۔

مظفر آباد ٹائیگرز کا شمار کے پی ایل کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور توقع ہے کہ اس پارٹنرشپ سے پورے کشمیر ڈویژن اور قومی سطح پر دونوں اداروں کی تعظیم میں مزیداضافہ ہوگا۔
اس اشتراک سے بونینزا سترنگی اور مظفرآباد ٹائیگرزدونوں ایک بڑی فتح کیلئے پرعزم ہیں جو فیشن کے دلدادہ اور کھیلوں کے پرستاروں میں ایک نیا جذبہ اجاگر کرنے کا سبب ہوگی۔

 

مظفرآباد ٹائیگرز کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ مریم اعجاز کہتی ہیںبونینزا سترنگی کی آفیشل پارٹنرشپ سے ہمارے پروگرام کو تقویت حاصل ہوئی ہے اور یہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔
انڈسٹری کے ایک بڑے نام کا ہمارے پلیٹ فارم کا حصہ بننا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔

 

چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرزارشاد خان تنولی نے کہابونینزا سترنگی کا ہمارے وژن اور مشن کو اجاگر کرنا انتہائی قابل تعریف ہے۔

 

بونینزا سترنگی کے سی ای او حنیف بلوانی نے کہاکشمیر میں تفریح اور کھیلوں کے فروغ میں حصہ لینے سے بڑھ کر کوئی چیزنہیں ہوسکتی تھی ۔ ہم مظفرآباد ٹائیگرز کو بونینزا فیملی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور اپنے ارادوں میں متحد ہوکر چلنے کے خواہشمند ہیں۔

تبصرے