Urdu News and Media Website

کشتی رانی کے بین الاقوامی امپائر پروفیسر امتیاز احمد ٹوکیو پیرااولمپکس مقابلوں میں جیوری ممبر منتخب

لاہور(نیوزنامہ)کشتی رانی کے بین الاقوامی امپائر پروفیسر امتیاز احمد خان جاپان میں ہونیوالے پیرااولمپکس مقابلوں میں بطور جیوری ممبر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان روئنگ فیڈریشن کے مطابق یہ مقابلے 24سے 31اگست تک ٹوکیو میں منعقد ہونگے، بین الاقوامی کشتی رانی فیڈریشن نے پروفیسر امتیاز کواعلیٰ کارکردگی کی بناپر روئنگ مقابلوں کیلئےبطور جیوری ممبر منتخب کیا۔

پاکستان روئنگ فیڈریشن کے مطابق وہ اس سے قبل 6عالمی مقابلوں میں بطور امپائر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

تبصرے