Urdu News and Media Website

کرکٹ کے میدانوںمیں ایک اور آفریدی دھوم مچانے لگا

کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک)بوم بوم آفریدی کے بعد ایک اور آفریدی پاکستان کرکٹ میں دھوم مچانے لگا۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میرا اپنا قدرتی اسٹائل ہے، میں نہیں سمجھتا کہ میرے اوراسٹارک کے بولنگ ایکشن میں مماثلت ہے لیکن لوگ انٹرنیٹ پر اس طرح کے موازنے کررہے ہیں، میں کسی کی نقالی کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ساڑھے 6 فٹ کی قامت رکھنے والے شاہین کے بڑے بھائی ریاض آفریدی ٹیسٹ کھیل چکے تاہم اس وقت وہ محض 4 سال کے تھے،ان کے بھائی ریاض کو کیریئر میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل پایا۔شاہین نے کہا کہ انھوں نے مجھے فاسٹ بولر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔کرکٹ میں اپنی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے شاہین نے بتایا کہ 2015 میں ٹینس بال سے کھیلتا تھا، اسی برس انڈر16کے ٹرائلز دیے اور خوش قسمتی سے پاکستان کیلیے کھیل گیا، وہ مقابلے بھی آسٹریلیا میں تھے، یہ میرے لیے شاندار آغاز رہا، جہاں ہارڈ بال سے مجھے پہلا سیزن ایشیا سے باہر کھیلنے کا موقع ملا، یہ پروفیشنل کرکٹ میں ابھی میرا تیسرا برس ہے۔شاہین نے کے آر ایل کیلیے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر 39 رنز پر 8 وکٹ کی ریکارڈ پرفارمنس پیش کی

تبصرے