Urdu News and Media Website

کرغزستان کے نائب وزیراعظم ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بشکک(نیوز نامہ) کرغزستان کے نائب وزیراعظم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔وہ ملک میں ہونے والے انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی ایک ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں نائب وزیراعظم، ان کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ کو شدید چوٹیں آئی۔تینوں کو زخمی حالت میں بشکک کے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم نائب وزیراعظم، ان کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ بھی دم توڑ گئے۔کرغزستان کی حکومت نے بھی 38 سالہ نائب وزیراعظم کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

تبصرے