Urdu News and Media Website

کرسمس کا تہوار: آرمی چیف کی مسیحی برادری سےاظہار یکجہتی کے لیےچرچ آمد

راولپنڈی (نیوز نامہ)کرسمس کے تہوار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کامسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی ، کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو مبارک باد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راولپنڈی میں واقع کرائسٹ چرچ گئے اورمسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہوئے ،کمانڈر راولپنڈی کور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کرائسٹ چرچ آمد پر چرچ انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا ۔آرمی چیف نے قیام پاکستان اور اس کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور مسیحی برادری کے زیر انتظام قائم صحت ، تعلیم اورعوامی فلاح کے منصوبوںاور اداروں کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل مسیحی برادری کے جوانوں کا خصوصی ذکر کیا ۔

تبصرے