Urdu News and Media Website

کرایہ دار نے مالک مکان بیوہ کی کروڑوں کی جائیداد جعلسازی سے اپنے نام منتقل کر الی

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)کرایہ دار نے مالک مکان بیوہ کی کروڑوں کی جائیداد جعلسازی سے اپنے نام منتقل کر الی مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم روڈ ڈسکہ کی 70سالہ بیوہ خاتون ممتاز کوثر جس کی کو ئی اولاد نرینہ نہ ہے اور محلہ میں قرآن پاک کا درس دیتی ہے اکیلی ہو نے کی وجہ سے گھر میں محمد سلیم جو کہ موضع وسن کے کا رہائشی کو بطور کرایہ دار اپنے پاس رکھا ہوا تھا جس نے محکمہ مال کے عملہ سے ملی بھگت کر کے سادہ لوح عمر رسیدہ خاتون کی کروڑوں کی جائیداد اپنے نام منتقل کر الی اور ملزم متواتر مکان کا کرایہ بھی ادا کر تا رہا متاثرہ بیوہ خاتون نے جب اپنی جائیداد مدرسہ کے نام وقف کر نا چاہی تو راز فاش ہو گیا اہل محلہ کی معاونت پر اور بیوہ خاتون کی درخواست پر سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس پر ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے