Urdu News and Media Website

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 40سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا

کراچی(نیوزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 40سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس خبایان رومی میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی محفوظ رہا،جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی،جو چاغی کا رہنے والا ہے۔پولیس کے مطابق ،واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔اس سے قبل لانڈھی میں مرتضی چورنگی کے قریب فائرنگ سے محسن نامی نوجوان کی جان چلی گئی۔دوسری جانب رینجرز اور پولیس کی جانب سے کٹی پہاڑی اور پاک کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیاگیا،اس دوران 40سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

تبصرے