Urdu News and Media Website

کراچی:پی ایس ایل تھری کے میچوں اور فائنل کی سکیورٹی کیلئے فل ڈریس ریہرسل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل تھری کے میچوں اور فائنل کی سکیورٹی کے لیے فل ڈریس ریہرسل کی گئی جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔کراچی میں 25 مارچ کو کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل کی سکیورٹی کے لیے فُل ڈریس ریہرسل کی گئی، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تعینات تھے۔ سوک سینٹر، ڈالمیا، کارساز اور نیو ٹاؤن سے اسٹیڈیم آنے والے تمام راستے بند کردیئے گئے۔پی ایس ایل فائنل کی ریہرسل کے لیےسکیورٹی قافلہ ایرپورٹ سے ہوٹل اور پھر ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچا جس میں غیر ملکی سکیورٹی ماہرین بھی موجود تھے، ہیلی کاپٹرز سے بھی فل ڈریس سکیورٹی ریہرسل کی نگرانی کی گئی جب کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موبائل اسپتال بھی موجود رہے، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس بھی نیشنل اسٹیڈیم کے باہر موجود تھیں۔آئی سی سی کے وفد نے سکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیا جب کہ غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن نے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ 7 روز میں دیں گے۔

تبصرے