Urdu News and Media Website

کترینہ کیف نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف نے بھی جلد اپنی شادی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اس انداز سے بات کی جس سے لگتا ہے کہ کترینہ بھی جلد شادی کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے انٹرویومیں کترینہ نے دیپیکا اورپرینکاکی شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے میرے لئے رکیں مجھے پیچھے چھوڑ کرمت جائیں جس کے بعد سے میڈیا میں کترینہ کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

تبصرے