Urdu News and Media Website

کئی لوگوں کی قسمت میں صرف ڈرنا اور رونا پیٹنا لکھا ہے، مریم نواز

لاہور(نیوزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کئی لوگوں کی قسمت میں صرف ڈرنا اور رونا پیٹنا لکھا ہے،سب بیانئے نہ صرف نواز شریف بلکہ ان کی نسلوں سے خوف کے عکاس ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سترہ سال پرانے بیکار ریفرنس کا صرف ایک ہی مطلب ہے اور وہ یہ کہ نوازشریف کے خلاف پانامہ ریفرنس میں کچھ نہیں مل سکا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سب بیانئے نہ صرف نواز شریف بلکہ ان کی نسلوں سے خوف کے عکاس ہیں۔

تبصرے