Urdu News and Media Website

ڈیر ہ اسماعیل خان، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 32 سالہ نوجوان قتل

ڈیر ہ اسماعیل خان (نیوزنامہ)کچی کاٹھ گڑھ کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 32سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا‘ پہاڑپور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا ۔ تھانہ پہاڑ پور میں بگوانی شمالی کے رہائشی حاکم بلوچ نے 302ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ کچی کاٹھ گڑھ میں میرے 32سالہ بیٹے عبدالرشید بلوچ کو رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔

تبصرے