Urdu News and Media Website

ڈسکہ:3ڈاکووں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی،زیورات لوٹ لیئے

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے 22تولے طلائی زیورات ،ڈیڑھ لاکھ رو پے نقدی لوٹ کر فرار واقعات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ بہاری پور کا رہائشی محمد سجاد اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہو ئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے لاکھوں رو پے مالیت کے 22تولے کے طلائی زیورات ،ڈیڑھ لاکھ رو پے نقدی اور ایک عدد ایل سی ڈی لوٹ کر فرار ہو گئے تھانہ موترہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

تبصرے