Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے:ندیم غلام گل
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ ) ڈائریکٹرسپرائے سپورٹس ندیم غلام گِل نے کہا ہے کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھانے پر اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے کشمیر کے مسئلہ کے حل اقوام متحدہ کے قرار داد کے مطابق ہو نا چاہئیے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ اور پاکستان کی شہ رگ ہے اس لئے بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز رہے اورکشمیریوں پر ظلم وبربریت کا سلسلہ ختم کرے ورنہ اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا پاکستانی عوام کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اس لئے کشمیریوں کی آزادی کیلئے پاکستانی قوم بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کاسورج طلوع ہوگا اور کشمیری بھائی ہمارے ساتھ ہوں گے اور پاکستانی عوام بھی کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔

تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹکرسے سڑک کراس کرتی خاتون جاں بحق
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ ) تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹکرسے سڑک کراس کرتی خاتون جاں بحق تھانہ صد رکے علاقہ مندرانوالہ کی رہائشی خاتون ارشاد بی بی گزشتہ روز اپنی گھرکے قریب سڑک کراس کرنے لگی تواس کو پیچھے سے آنیوالے تیزرفتار موٹرسائیکل سوار نے ٹکر مارد ی جس کے نتیجہ میں خاتون شدیدزخمی ہوگی جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے

شارٹ سرکٹ سے بیوہ خاتون کے گھرمیں آگ بھڑک اٹھی ،سامان جل کر خاکستر
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ ) شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بیوہ خاتون کے گھرمیں آگ بھڑک اٹھی سامان جل کر خاکسترتھانہ سٹی کے علاقہ محلہ منظورہ پورہ جامکے روڈ کی رہائشی بیوہ خاتون ارشاد بی بی اپنے عزیزوں کے ہاں فوتگی پر گئی ہوئی تھی کہ اس کی عدم موجودگی میں اس کے گھرمیں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اس کے دو کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے گھر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیاواقع کی اطلاع پر ریسکیو1122اور فائیر بریگیڈ کے عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا

اوباش ملزمان کی 4سالہ بچی اور13سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ )اوباش ملزمان کی 4سالہ بچی اور13سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش مقدمات درج تفصیل کے مطابق موضع میترانوالی کے رہائشی محنت کش علی رضا کی چار سالہ ہمشیرہ (ا) کو ملزم فدا حسین ورغلا کر زیر تعمیر جگہ پر لے گیا اور اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے لگا بچی کے گھر والے اسے تلاش کر تے ہو ئے وہاں پہنچے تو ملزم فرار ہو گیا جبکہ موضع آڈھا کے رہائشی عمران کے 13سالہ بیٹے شاہ زیب کے ساتھ ملزم عاقب بدفعلی کی کوشش کر رہا تھا کہ بچے کے شور مچانے اور گھر والوں کے آنے پر ملزم فرار ہو گیا تھانہ بمبانوالہ اور موترہ پولیس نے اوباش ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

ٹیوشن فیس کا جھگڑا،خاتون زخمی
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ )ٹیوشن فیس ایڈوانس دینے پر جھگڑا خاتون سمیت3ملزمان نے گھر آئی خاتون کو ڈنڈے سوٹوں سے مضروب کر دیا تفصیل کے مطابق موضع منڈیکی گورائیہ کی رہائشی کوثر بی بی گائوں پی کی رہائشی رضیہ بی بی کو بچوں کی ٹیوشن فیس دینے اس کے گھر گئی وہاں پر اس کی ایڈوانس فیس کے معاملے پر آپس میں تلخ کلامی ہوگئی اسی دوران رضیہ بی بی نے دھکا ما ر کر کوثر بی بی کو زمین پر گرادیا جبکہ فلک شیر اور جمشید ڈنڈے سوٹوں سے زدوکوب کر کے مضروب کر دیاتھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جعلسازی نے اراضی نام کروانے والے کیخلاف مقدمہ درج
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ )دھوکہ دہی سے جعلی کاغذات بنوا کر قیمتی اراضی اپنے نام کر وانے پر عدالت کے حکم پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈسکہ کے رہائشی عبدالجبار ہاشمی کی اراضی کے دھوکہ دہی اور فراڈ سے ملزم ظٖر اقبال نے جعلی دستاویزات بنو ا کران کی اراضی کا انتقال اپنے نام کر والیا تھانہ سٹی پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔

دوران گشت و ناکہ بندی چار ملزمان سےپونے چار کلوچرس برآمد
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ) دوران گشت و ناکہ بندی چار ملزمان سے تقریباپونے چار کلوچرس برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع آدمکے چیمہ میں منشیات فروش ڈیلر اعجاز عرف مٹھو سے1250گرام چرس ،رقم وٹک300رو پے،ڈیلر محمد ناصر سے1240چرس ،رقم وٹک 500رو پے ،موضع جیسروالہ میں ملزم محمد رضوان سے 230گرام چرس اور سٹی پولیس نے لاری اڈا کے قریب منشیات فروش ڈیلر غلام غوث سے1100گرام چرس برآمد کر کے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے