Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبر یں

قومی اخبارات میں خبریں شائع ہو نے کے بعدمحکمہ ایجوکیشن کے افسران نیند سے جاگ گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)قومی اخبارات میں خبریں شائع ہو نے کے بعد مقامی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران نیند سے جاگ گئے ڈسکہ کے پرائمری سکول کے تین سوزائد طلباء طالبات سخت سردی میںبیٹھ کر تعلیم کا زیور حاصل کرنے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول غلہ منڈی ڈسکہ کے طلباء طالبات سخت سردی میں تعلیمی کا زیور حاصل کرنے پر مجبورہیں کی قومی اخبارات میں خبر شائع ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران نے آنکھیںکھول لیں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نے سکول کا وزٹ کیا میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ سکول کے لیے کمروں کی جلد تعمیر شروع ہوجائے گی سکول کے لئے 6 کمروں کی بلڈنگ کی منظوری ہو چکی ہے سکول میں اسوقت 3سو سے زائد بچوں کیلئے صرف دوکمرے موجود ہیں باقی کلاسوں کے لیے شامیانے لگادیئے گئے ہیں والدین نے میڈیا کا شکریہ ادا کیاکہ ہمارا دیرینہ مسئلہ حل کرایا جس سے بچے اچھی طرح سے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

مختلف وارداتوں میں شہری نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ڈکیتی، چوری کی دو مختلف وارداتوں میں شہری نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم ،تفصیلات کے مطابق دائو کے کلاں کا رہائشی ادریس بٹ اپنی موٹر سائیکل پر گائوں جا رہا تھا کہ جب وہ گائوں کے قریب پہنچا تو راستہ میں کھڑے د و نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اس سے30ہزار رو پے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ،دوسرے واقعہ میں موضع میانوالی بنگلہ کا رہائشی محمد ارشد اپنی موٹر سائیکل نمبریGAL/9969گھر کے باہر کھڑی کر کے گھرکے اندر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد باہر آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھانہ موترہ پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

رقم کے لین دین کے تقاضہ پر ملزم نے مکہ مار کر محنت کش کے دانت توڑ دیئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)رقم کے لین دین کے تقاضہ پر ملزم نے مکہ مار کر محنت کش کے دانت توڑ دیئے ،تفصیلات کے مطابق موضع میترانوالی کے رہائشی محمد اقبال کے کزن طارق نے عمران سے 1000رو پے لینے تھے جس کا اس نے ملزم سے تقاضا کیا تو ملزم عمران نے ریاض کے ساتھ مل کراسے زدوکوب کر کے اس کے دانت توڑ دیئے تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

خاتون سمیت تین کار سوار نوسر بازوں نے دو خواتین سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)خاتون سمیت تین کار سوار نوسر بازوں نے دو خواتین سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی تفصیل کے مطابق غلہ منڈی کے رہائشی محمد احسان کی والدہ رشیدہ بی بی ہمراہ عنایت بی بی سول ہسپتال دوائی لینے جا رہی تھی کہ راستہ میں کالے رنگ کی کار میں سوار ایک خاتون اور دو افراد نے انہیں کار میں بٹھالیا کہ ان کا والد بھی ڈاکٹر ہے اسے چیک کروادیں گی ملزمان انہیں زبردستی جیسروالہ نذیر رائس مل کے عقب میں لے گئے اور ان سے زبردستی لاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر انہیں گاڑی سے اتار کر فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف نوسر بازی کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا۔

امانت میں خیانت کر نے کے جرم میں مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)امانت میں خیانت کر نے کے جرم میں مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع بھلر کے رہائشی اشفاق حسین جو روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب مقیم تھا نے ڈسکہ سول چوک کے رہائشی منیر خان کے ہاتھ پاکستان اپنے گھر دینے کے لیئے24ہزار ریال بھجوائے جو ملزم نے امانت میں خیانت کر تے ہو ئے ریال مدعی کے گھر نہیں بھجوائے جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو ملزم انکاری ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے امانت میں خیانت کر نے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے