Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

یوسی چیئرمین آدمکے چیمہ کے بھائی محمد اکرم نقشبندی رضائے الہی سے انتقال کر گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)چوہدری ذوالفقا رآف مندرانوالہ یوسی چیئرمین آدمکے چیمہ کے بھائی محمد اکرم نقشبندی جو کہ رضائے الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی علاوہ ازیں مقامی صحافی شاہد ندیم مغل کی تائی جان جو جہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں تھیں مرحومہ کو بھی نماز جنازہ کے بعدان کے آبائی قبرستاں گلزار حنفیہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

جماعت اہلسنت و بزم رضا کے زیر اہتمام مولانا مفتی امین فیصل آبادی کی یاد میں تعزیتی جلسہ
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) جماعت اہلسنت و بزم رضا کے زیر اہتمام مولانا مفتی امین فیصل آبادی کی یاد میں تعزیتی جلسہ آج مورخہ 31جنوری کو صبح 10بجے بمقام مرکزی دارالعلوم نقشبندیہ قاری خالد محمود روڈ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں پروفیسر علامہ سعید احمداسعد ،مفتی معین الدین ،قاری احسن رضا ،ضلعی ناظم اعلی ،مولانا فاضل صابری ،مولانا ضیاء الحق رضا ،مولانا شبیر حسین ایم اے،مولانا نجیب اللہ ،مولان فضل عثمان خطاب کریں گے ۔

اے ٹی آئی کے کارکن عالم کفر کی سازشوں کے مقابلے میں ہمہ وقت تیار ہیں:قاری شبیر حسین
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)جبرو استعداد کے بتوں کو توڑ کر پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کے لیئے فیڈریشن کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے جب تک پاکستان کو داخلی اور بیرونی سطح پر مضبوط نہیں کیا جاتا عالم اسلام کے خلاف سازشوں کا راستہ نہیں اے ٹی آئی کے کارکن عالم کفر کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کے مقابلے میں ہمہ وقت تیار ہے کارکن اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ختم نبوت ؐ کے تحفظ کا مذہبی اور تحفظ پاکستان کا ملی فرض پورا کریں ان خیالات کا اظہار ناظم نشرو اشاعت و سابق رہنما قاری شبیر حسین نے اے ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقعہ پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ انجمن طلباء اسلام مسلم نوجوانوں کو اپنے دین کی طرف واپس لانے کے لیئے کام کر رہی ہے عشق رسول ؐ کا فروغ کر کے عالمی امن چاہتی ہے۔

پولیس کانسٹیبل کو زخمی کر نے پر دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)پولیس کانسٹیبل کو زخمی کر نے پر دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ میں تعینات کانسٹیبل باوردی کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ چونگی نمبر8کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک کر گالی گلوچ کی اور فائر مار کر شدید زخمی کر دیا ملزمان جائے وقوعہ پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال اور بعد میں سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تین ملزمان نے محنت کش کی شادی شدہ بیٹی کو دو سالہ بچے سمیت اغوا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تین ملزمان نے محنت کش کی شادی شدہ بیٹی کو دو سالہ بچے سمیت اغوا کر لیا تفصیل کے مطابق موضع سرانوالی کے رہائشی محمد افضل کی جواں سالہ شادی شدہ بیٹی (ا) اپنے دو سالہ بیٹے عیان علی کے ہمراہ گھر سے باہر کام کے سلسلہ میں گئی کافی دیر تک واپس نہ آئی پر اس کے گھر والوں نے تلاش جاری کی تو معلوم ہوا کہ مغویان کو ملزم مدثر ظہور نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر لیا تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

خاوند کا رشتہ داروں کے ساتھ مل کر بیوی پر تشدد ،مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) گھریلو ناچاقی پر خاوند کا رشتہ داروں کے ساتھ مل کر بیوی پر تشدد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع دھندل کے رہائشی محمد اکمل کی بیٹی (ع) کی شادی ظہیر عباس کے ساتھ ہو ئی تھی گھریلو ناچاقی پر گذشتہ روزاس کے خاوند ظہیر عباس نے اپنے رشتہ داروں نسیم اور شمیم کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو گالی گلوچ کی اور زدوکوب کر کے زخمی کر دیا تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

ملازم نے ساتھیوں کے ہمراہ 14لاکھ رو پے مالیت کا شٹرنگ کا سامان چرا لیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)شٹرنگ سٹور کے ملازم نے ساتھیوں کے ہمراہ 14لاکھ رو پے مالیت کا شٹرنگ کا سامان چرا لیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم کوٹ کے رہائشی محمد شہباز نے شٹرنگ سٹور بنا رکھا تھا جس پر عرفان نامی شخص کو منشی رکھا ہوا تھا ملزم عرفان نے اپنے دو کزنوں طارق اور سجاد کے ہمراہ مل کر تقریبا 14لاکھ روپے مالیت کا شٹرنگ کا سامان چرا لیا تھانہ ستراہ پولیس نے محمد شہباز کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شارع عام پر غل غپاڑہ کر تا ملزم گرفتار، دوران گشت ایک سے شراب برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) شارع عام پر غل غپاڑہ کر تا ملزم گرفتار جبکہ دوران گشت ایک ملزم سے شراب برآمد تفصیل کے مطابق موضع بناں کا رہائشی ابوبکر شراب کے نشہ میں شارع عام پر غل غپاڑہ کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر صدر پولیس نے چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ تھانہ ستراہ پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع وڈالہ سندھواں میں ملزم محمد سرور سے چار لیٹر شراب برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے