Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

شقی القلب باپ کی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)شقی القلب باپ کی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش بیٹی کے شور مچانے پر اہلخانہ نے پکڑلیا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ گاگا کلاں کی رہائشی نازیہ نے ناصر عرف بلا کے ساتھ دوسری شادی کررکھی تھی پہلے خاوند سے بھی اس کی ایک بیٹی(ک) تھی جو ان کے ساتھ ہی رہ رہی تھی اس کا سوتیلا باپ اس پر بری نظر رکھتا تھا گذشتہ رات (ک) اپنے کمرے میں سوئی ہو ئی تھی تو ملزم نے اس کے کمرے میں جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی لڑکی کے شور مچانے پر اہلخانہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ ستراہ کے علاقہ میں  ڈاکو اور چوروں کا راج، دودنوں میں 14 دوکانوں کا صفایا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تھانہ ستراہ کے علاقہ ڈاکو اور چوروں کا راج دودنوں میں 14 دوکانوں کے تالے توڑ کر چور لاکھوں روپے مالیتی سامان چرا کر رفو چکر پولیس نے آنکھیں بند کرلی تاجروں کا پولیس کے خلاف روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ میں آئے روز ہو نے والی ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں میں اضافہ پر تاجروں نے ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا اور ٹریفک کو بلاک کردیا تاجروں کا کہناہے کہ دودنوں میں 14 دکانوں کے تالے توڑ کر نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیتی سامان ،نقدی وغیرہ چرا کر لے گئے درخواست دینے کے باوجود پولیس نے کسی کا مقدمہ درج نہ کیا اور نہ ہی ملزمان کو پکڑا اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ڈسکہ اسد اسحاق موقعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کوجلد گرفتار کرنے مقدمات درج کرنے اورمیانوالی بنگلہ میں پولیس چوکی بنانے کی یقین دہانی پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ (تصاویر ہمراہ ہیں)

تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار خانزادہ فیصل اور حسان کام کے سلسلہ میں جا رہے تھے کہ جب وہ اڈا موترہ کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نمبریLED/4496جسے احسان الہی ٖگلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے تھانہ موترہ پولیس نے عظمت خاں کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

چور زمیندا ر کے ڈیرہ سے ہزاروں رو پے مالیت کے بکرے چھترے چرا لے گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) نامعلوم چور زمیندا ر کے ڈیرہ سے ہزاروں رو پے مالیت کے بکرے چھترے چرا لے گئے تفصیل کے مطابق موضع گہوکل کا رہائشی زمیندار محمد مسلم اپنی ڈیرہ پر مویشی باندھ کر گھر سونے چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور ڈیرہ سے ہزاروں رو پے مالیت کی 17عد بھیڑیں ،10عدد چھترے اور 9عدد بچے چرا کر لے گئے صبح ڈیرہ آںے پر وقوعہ کا علم ہوا تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

دوران گشت و ناکہ بندی، پانچ ملزمان سے شراب و چرس برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دوران گشت و ناکہ بندی پانچ ملزمان سے شراب و چرس برآمد تفصیل کے دوران گشت و ناکہ بندی صدر پولیس نے موضع مںڈیکی گورائیہ میں ملزم محمد عاطف سے14لیٹر شراب ،موضع متیکے سائیاں میں ملزم بلال سے250گرام چرس ،ستراہ پولیس نے موضع للر میں ملزم عادل سے 3لیٹر شراب ،بمبانوالہ پولیس نے موضع بوبکانوالہ میں ملزم عامر بٹ سے5لیٹر شراب اور سٹی پولیس نے چونگی نمبر8کے قریب ملزم طاہر سے 120گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

تبصرے