Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

سردی کی شدت میں اضافہ،نظام زندگی معطل، کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) سردی کی شدت میں اضافہ سے نظام زندگی معطل اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے جبکہ لنڈا بازاروں میں گرم کپڑوں سویٹر ،مفلر، جیکٹ ،جرسی اور جوتوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے دھند کے باعث فصلیں اور چارہ وغیرہ متاثر ہو رہے ہیں اور ان کی پیداور میں کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے زمینداروں کا کہنا ہے کہ حالیہ سردی کی لہر سے علاقہ میں نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ آلو کی فصل کی بڑھوتری بھی کم ہو ئی ہے اس کے علاوہ بچے بڑے مختلف بیماریوں بخار ،نزلہ زکام اور گلہ کی تکلیف میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ دھند اور سردی کی وجہ بازاروں میں دکانوں پر گاہکوں میں کافی کمی واقع ہو ئی ہے لوگوں نے سردی کی وجہ سے گھروں سے نکلنا کم کر دیا ہے جس کے باعث کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

تحصیل اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)تحصیل اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری سلطان احمد گھمن ان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبدالغفار نے حاصل کی جنرل سیکرٹری چوہدری قطب الدین نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی اور توثیق حاصل کی فنانس سیکرٹری محمد ارشد جاویدالعزیز نے آمدن و اخراجات ماہ دسمبر کا گوشوارہ پڑھ کر سنایا جس کی کافی بحث کے بعد منظوری دے دی گئی سیکرٹری نشر واشاعت حکیم چوہدری محمد افضل بہگل نے اپنی رپورٹ میں اخبارات کے تراشے پڑھ کر سنائے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہسپتال کی زرعی زمین کو ٹھیکہ پر دے دیا جائے جس میں گلاب کے علاوہ پھل دار پودے بھی لگائے جائیں گے ٹھیکیدار سے میٹنگ کر کے تمام معاملات طے کر لیئے جائیں گے سالانہ اجلاس عام کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ ہوا کہ سالانہ اجلاس ماہ مارچ میں کیا جائے گا اور مہمان خصوصی کے مختلف ناموں پر غور کیا جائے گااجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئین کی تشکیل نو کے لیئے تمام ممبران اپنی اپنی تجاویز آئینی کمیٹی کو بھجوادیں اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی۔

سات ملزمان نے محنت کش کی جواں سالہ ہمشیرہ کو اغوا کر لیا
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)سات ملزمان نے محنت کش کی جواں سالہ ہمشیرہ کو اغوا کر لیا تفصیل کے مطابق موضع پنجگرائیں کے رہائشی محنت کش عامر کی ہمشیرہ(م) کو اوباش ملزمان اویس ،افضل ،ارشد ،عظیم اور نعیم نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے حرام کاری کی غرض سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھانہ موترہ پولیس نے مغویہ کے بھائی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ۔

مسلح ڈاکوئوں نے محنت کش سے موٹر سائیکل چھین لی
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے محنت کش سے موٹر سائیکل چھین لی تفصیل کے مطابق موضع نانوکے کا رہائشی تعظیم اقبال ڈسکہ سے موٹر سائیکل نمبریSTO/5659پر سوار اپنے گائوں نانوکے جا رہا تھا کہ جب وہ گلوٹیاں خورد کے قریب پہنچا توپیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل جس پر تین نامعلوم مسلح ڈاکو سوار تھے نے اسے اسلحہ کے زور پر روکا اور اس سے زبردستی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے سرکل ڈسکہ میں چند دنوں میں ہو نے والے ڈکیتی کی بڑی وارداتوں نے شہریوں کا جینا دشوار کر دیا ہے علاقے میں گشت نہ ہو نے کی وجہ سے کرائم کی شرح میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ ومتعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور ملازمین چین کی نیند سورہے ہیں جبکہ شہری ڈاکوئوں کے ہاتھوں روزانہ لٹ رہے ہیں شہریوںنے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ سرکل ڈسکہ میں بڑھتی ہو ئی ڈکیتی چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کیا جائے اور سستی اور غفلت کا مظاہرہ کر نے والے ایس ایچ اوز اور ملازمین کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

تین افراد بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،مقدمہ درج

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) دوران چیکنگ تین افراد بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تفصیل کے مطابق موضع جہانگیر میں بشارت علی میٹر میں سوراخ کر کے ،موضع اوٹھیاں میں ارشد ڈائریکٹ تار لگا کر اور موضع پھانگٹ میں امتیاز احمد میٹر کو ٹیڑھا کر کے بجلی چوری کر رہے تھے کہ مختلف ایس ڈی اوز نے دوران چیکنگ الگ الگ چھاپے مار کر تینوں ملزمان کو بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں الگ الگ مقدمہ درج کرادیا۔

لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے پر مقدمہ درج

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) غفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اڈا موترہ کے قریب تنویر احمد موٹر سائیکل نمبریSTP/6415غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا کہ موترہ پولیس نے اسے پکڑ کر موٹر سائیکل کو قبضہ میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

تبصرے