Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

ڈرگ انسپکٹر کے تعاون سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا :ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان نے صحافیوں سے پریس کانفرنس کے دوران بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ آئندہ چند روز تک ڈرگ انسپکٹر کے تعاون سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا اور ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کیا جائے گی حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل بھر کے تمام بیسک ہیلتھ سنٹروں پر مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تما م سنٹروں کو ماہانہ کی بنیاد پر 50ڈلیوری کیسز کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کے نتائج پہلے سے بہتر آرہے ہیں بیسک سنٹروں میں حاضری کے متعلق شکایات موصول ہورہی تھیں کہ عملہ کے لوگ حاضری لگوا کر سنٹرسے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مریضوںکو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کی حاضری کو بہتر بنانے کے لیئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں اور ان سنٹروں کی چیکنگ کے سسٹم کو بہتا بنایا جا رہا ہے تمام سنٹروں میں صحت کے متعلق سہولیات ادویات و غیرہ بھی میسر ہیں اور مریضوں کو ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔

پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے سینکڑوں فون اور انٹرینٹ کنکشن منقطع ہو گئے،لوگوں کو شدیدمشکلات
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)محکمہ پی ٹی سی ایل کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے ٹیلی فون اور انٹر نیٹ کے صارفین کے لیئے مسائل دن بدن گھمبیر شکل اختیار کر تے کرنے لگے سہولیات کی کمی کے باعث صارفین سخت ذہنی اذیت کا شکار تفصیل کے مطابق ڈسکہ میں محکمہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے سینکڑوں فون اور انٹرینٹ کنکشن منقطع ہو گئے جس کی وجہ سے طلباء ،اور دفاتر میں لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کئی کئی ہفتوں سے کی گئی شکایات حل نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث شہری پی ٹی سی ایل کنکشن ختم کر کے دیگر پرائیویٹ کمپنیز کے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ وسے محکمہ کو لاکھوں رو پے ریوینیو کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے لیکن ڈسکہ کی پی ٹی سی ایل انتظامیہ کے کام پر جوں تک رینگ رہی افسران کے ساتھ ساتھ لائن میں بھی ایک مضبوط مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں سینکڑوںبار فون کرنے کے باوجود بھی لائن مین فون ریسیو کرنا گوارہ نہیں کر تے شکایات کی بروقت درستگی نہ ہو نے اور انٹرنیٹ سروس صحیح طور پر بحال نہ ہو نے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور کام چور لائن مینوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
5لاکھ رو پے جگا مانگنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)5لاکھ رو پے جگا مانگنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر سٹی پولیس نے عدالت کے حکم پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق افشاں روڈ کا رہائشی عمر فاروق کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ اسے راستہ میں ناظم ،عاصم اور دو نامعلوم مسلح افراد نے روک کر گالی گلوچ کی ،پانچ لاکھ رو پے جگا مانگا نہ دینے کی صورت میں جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں اہل علاقہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

سرکل پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی 8ملزمان سے سواکلو سے زائد چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) سرکل پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی 8ملزمان سے سواکلو سے زائد چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا تفصیل کے مطابق صدر پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع مندرانوالہ میں دو ملزمان شہباز علی ،عادل سے 4،4لیٹر شراب ،ستراہ پولیس نے تین گرفتارملزمان عباس ،شبیر احمد وغیرہ کے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف موضع چھانگی سے ایک عدد رائفل244بور معہ5گولیاں ،ایک عدد رائفل رپیٹر بمعہ5گولیاں ،کوٹ موکھل سے ایک عدد پمپ ایکشن12بور ،صدر پولیس نے موضع آدمکے چیمہ میں ملزم اعجاز نعیم سے1160گرام چرس ،موترہ پولیس نے موضع ایڈا متورہ کے قریب ملزم فلک شیر سے220گرام چرس اور موضع بھلو والی میں ملزم طیب سے 6بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

غل غپاڑہ کر تا شرابی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)سرعام غل غپاڑہ کر تا شرابی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تفصیل کے مطابق پل نہر ڈسکہ پر ملزم علی جعفر شراب کے نشہ میں دھت سرعام غل غپاڑہ کررہا تھا کہ مخبرکی اطلاع پر سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر نے پر ڈرائیور گرفتار
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر نے پر ڈرائیور گرفتار تفصیل کے مطابق ڈرائیور عثمان علی ٹویوٹا ہائی ایس نمبریLEG/2082غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کہ دوران گشت محمد وحید بٹ اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس اکبر چوک نے اسے روک کر گاڑی کو قبضہ میں لے کر مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کر دیا ۔

دوران گشت و ناکہ بندی ایک شخص سے پتنگ اور ڈور برآمد ،مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)دوران گشت و ناکہ بندی ایک شخص سے پتنگ اور ڈور برآمد تفصیل کے مطابق موضع بیگ چک میں پابندی کے باوجود ملزم عدیل شفقت پتنگ اور ڈور لے کرجا رہا تھا موترہ پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی اسے روک کر اس سے پتنگ اور ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

نامعلوم چور فیکٹری کے باہر سے موٹرسائیکل لے اُڑے
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) نامعلوم چور فیکٹری کے باہر سے موٹرسائیکل لے اُڑے تفصیل کے مطابق گھوئینکی کارہائشی شہزاد مسیح اپنی موٹر سائیکل نمبری STM/3845فیکٹری کے باہر بنے سٹینڈ میں کھڑی کر کے فیکٹری کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد باہر آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

سانحہ قصورباعث شرم اور ندامت ہے ملزم کو سرعام اور عبرت نا ک سزا دی جائے:سماجی رہنما حاجی ارشد مغل
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)سماجی رہنما و صدر جامع مسجد زبیدہ مسجد حاجی ارشد مغل نے کہا ہے کہ سانحہ قصورباعث شرم اور ندامت ہے ملزم کو سرعام اور عبرت نا ک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس قسم کی گھنائونی حرکت کرنے کی ہمت نہ ہو زینب کا سفاک قاتل کسی رعایت کا مستحق نہیں اسے فوری طور پر بیچ چوراہے میںسرعام پھانسی پرلٹکایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسا گھنائونا جرم کر نے کی ہمت نہ ہو اور ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیئے ملزمان کو فوری اور سخت سے سخت سزادینے کا قانون پاس ہونا چاہییے درندہ صفت ملزم نے درندگی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور بعد میں انہیں قتل کر دیا ایسا سفاک شخص کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔

تبصرے