Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

بوگس چیک دینے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)کاروباری لین دین کے سلسلہ میں بوگس چیک دینے پر عدالت کے حکم پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع بوبکانوالہ کے رہائشی قیصر ندیم نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں روبینہ بی بی سے 1لاکھ 95ہزار رو پے لینے تھے جس کے عوض بطور ضمانت خاتون نے مقامی بینک کے دو عدد چیکس دے دیئے جو مقررہ تاریخ پر بینک لے جانے پر کیش نہ ہو سکے خاتون سے رقم کا مطالبہ کیا تو وہ رقم دینے سے انکاری ہو گئی تھانہ سٹی پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ کے حکم پر قیصر ندیم کی درخواست پر ملزمہ روبینہ بی بی کے خلاف بوگس چیکس دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔

پانچ افراد کی پنچایت میں بیٹھے باپ بیٹے پر فائرنگ
ڈسکہ( پرویز عالم بٹ)پانچ افراد کی پنچایت میں بیٹھے باپ بیٹے پر فائرنگ گولی لگنے سے بیٹا زخمی مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ پسرور بائی پاس کا محمد اکرم اپنے بیٹے عدنان کے ہمراہ پنچایت میں بیٹھاہواتھاکہ اسی دوران ذیشان ، نعمان ساہی اور تین نامعلوم مسلح ملزمان نے آتے ہی دونوں باپ بیٹے پرجان سے ماردینے کی نیت سے فائرنگ کرنا شروع کردی جس کے نتیجہ میں عدنان گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

دو مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کرراہگیر کو لوٹ لیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ )ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوئوں نے نقدی ‘موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین کرلے گئے تفصیل کے مطابق موضع نظام پور کارہائشی عبدالجبار اپنی موٹرسائیکل پر ڈسکہ کی طرف آرہاتھاجب وہ تھانہ صدر کے علاقہ موڑ گلوٹیاں کے قریب پہنچاتواس کو ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پرروک لیا اور اس سے نقدی ‘موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کر موقع سے فرارہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے