Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

وزیر اعلی پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان رفیق کی ترقیاتی فنڈز کی تقسیم نے بلدیہ ڈسکہ کی اپوزیشن کو دھڑوں  میں تقسیم کردیا
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ)وزیر اعلی پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان رفیق کی ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر بلدیہ ڈسکہ کی اپوزیشن کونسلر واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تفصیلات کے مطابق نجی اخبار میں لگنے والے کروڑوں روپے کے ٹینڈر کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری میاں ذیشان رفیق نے اپنے12حمایت یافتہ کونسلر زکی وارڈ میں ترقیاتی فنڈ لگوا دیئے جبکہ ایم این اے 113سید افتخار الحسن شاہ کے تین حمایت یافتہ کونسلرز کو نظر انداز کردیا گیا جن میں سرپرست مسلم لیگ (ن) اپوزیشن لیڈر توحید اقبال بٹ ،سابق (ن) لیگی ایم پی اے محمداشفاق وائیں کونسلراور سینئر نائب صدر سٹی مسلم لیگ (ن) چوہدری ظہیر نذیر کونسلر شامل ہیں سیاسی تجربہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ڈسکہ پہلے ہی تین حصوں میں تقسیم ہے جن میں ایم این اے گروپ ،چیئرمین بلدیہ گروپ ،نعیم احمدبٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سٹی ڈسکہ ورکرز شامل ہیںجبکہ اب چوتھا گروپ ذیشان رفیق پولیٹیکل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب کی فنڈز کی تقسیم پر واضح طور پر سامنے آگیا ہے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس دھڑے بندی کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) آنے والے جنرل الیکشن میں کافی کمزور ہو تی جا رہی ہے ان مسلم لیگ کے دھڑوں کی تقسیم میں صدرمسلم لیگ (ن)سٹی اہم رول ادا کررہا ہے۔

این اے 113میں مزید 86دیہاتوں کو سوئی گیس دی جائے گی،ایم این اے صاحبزادہ افتخار الحسن شاہ
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ)86دیہاتوں کو مزید این اے 113میں سوئی گیس دی جائے گی اور 12کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی فنڈز حکومت پاکستان نے جاری کر دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ سید افتخار الحسن شاہ نے چیئرمین پریس کلب ڈسکہ شہباز علی محسن کی سربراہی میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈسکہ سٹی میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھادیئے ہیں اور این اے 113حلقہ میں سڑکوں اور سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے دن رات کوشاں ہیں انہوں مزید کہا کہ چیئرمین بلدیہ ڈسکہ کے کاموں میں ہم رکاوٹ نہیں ڈال رہے ہیںوہ کرپشن کی سیاست کررہا ہے ہمارے دروازے عوام کے لیئے ہر وقت کھلے ہیں آخر میں ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ نے شہباز علی محسن کو چیئرمین پریس کلب بننے پر مبارکباد دی ۔

ڈاکو و چور شہریوں سے لاکھوں رو پے نقدی ،طلائی زیورات،قیمتی سامان لے اڑے
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ) سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،ڈاکو و چور شہریوں سے لاکھوں رو پے نقدی ،طلائی زیورات،اے ٹی ایم کارڈ،موبائل فون ،مویشی ،گارڈر ،کاردار تار وغیرہ چرا کر لے گئے، شہری عدم تحفظ کا شکار تفصیل کے مطابق سرکل ڈسکہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی وارادت میں ارشاد احمد اپنے بھتیجیرانا ساجد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ موضع پلی بیگے والی کے قریب چار نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر ان سے موٹر سائیکل نمبریGAK/65526عدد موبائل فون،نقدی31100اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے ڈاکوئوں نے ان کے علاوہ محمد تصور ،محمد اسلم ،شکیل احمد و دیگر سے بھی نقدی ،موبائل فونز چھین لیئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ لاری اڈا کا رہائشی محمد وقاص اپنی لوڈر چاند گاڑی بلا نمبری لاری اڈا کے قریب اپنے عزیز جاوید اقبال کے گھر کے باہر کھڑی کرکے گھر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد آخر دیکھا تو لوڈر چاند گاڑی غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے،موضع دھرم کوٹ کا رہائشی عابد سلیم اپنی حویلی میں مویشی باندھ کرگھر سونے چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم ملزمان حویلی سے ایک عدد راس بھینس چرا کر لے گئے صبح حویلی آنے پر وقوعہ کا علم ہوا موضع بیڑھ کے رہائشی ارسلان کی اراضی سے ظفر اللہ ،رحمان ظفر اور5نامعلوم ایک لاکھ رو پے مالیت کے 24عدد گارڈراور6رول خاردار تار چرا کر لے گئے سرکل پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

دوران گشت و ناکہ بندی ایک ملزم سے پتنگیں اور ڈور برآمد
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ) دوران گشت و ناکہ بندی ایک ملزم سے پتنگیں اور ڈور برآمد تفصیل کے مطابق پابندی کے وجود ملزمان محمد اشرف،انس ،قاسم فروخت کے لیئے پتنگیں اور ڈوریں لے کر جا رہے تھے کہ بوبکانوالہ گلوٹیاں موڑ کے قریب بمبانوالہ پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزمان سے 31عدد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دو اوباش ملزمان نے محنت کش خاتون کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ) دو اوباش ملزمان نے محنت کش خاتون کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میترانوالی کی رہائشی محنت کش ساجدہ یوسف کی جواں سالہ بیٹی(ع)کو ملزمان محمد شکیل اور محمد جمیل حرام کاری کی نیت سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مغویہ کی والدہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

اسٹیڈیم تا بمبانوالہ روڈ تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ) اسٹیڈیم تا بمبانوالہ روڈ تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ سے زمین بوس اور گہرے گڑھوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپوں کی لاگت سے گزشتہ سال تعمیر کی گئی اسٹڈیم تا بمبانوالہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور زمین بوس ہو چکی ہے جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں جبکہ ٹھیکدار نے سڑک کا کچھ حصہ کی تعمیر ادھوری چھوڑ دی ہے تقریبا ایک سال گزر جانے کے باوجود سڑک کی تعمیرکو مکمل نہیں کیا گیا علاقہ مکینوں حاجی ذکاء اللہ کھارا ، زبیر علوی ، جاوید نظامی ، حافظ عبدالغفار و دیگر نے محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔۔

بمبانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کی خلاف کاروائی 50 لیٹر شراب 220 گرام چرس ، ایک ملزم سے 500 پتنگیں برآمد
ڈسکہ (پرویز عالم بٹ) بمبانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کی خلاف کاروائی 50 لیٹر شراب 220 گرام چرس جبکہ ایک ملزم سے 500 پتنگیں برآمد ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بمبانوالہ نے ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ریاض مسیح سکنہ سوہدرہ نذیر ندیم سکنہ مترانوالی اور اسد کالونی گوجرانوالہ کے رہائشی عدیل وغیرہ سے 50 لیٹر شراب اور سیالکوٹ کے رہائشی محمود احمد اور ملک حسنین وغیرہ سے 220 گرام چرس جبکہ اوٹھیاں چیک پوست پر ناکہ کے دوران ساھوکے سرکانہ کے رہائشی ملزم رخسار احمد سے 500 پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

تبصرے