Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

خاتون سمیت تین افراد نے دوشیزہ کواغواکرلیا
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) خاتون سمیت تین افراد نے دوشیزہ کواغواکرلیاتھانہ سٹی کے علاقہ محلہ مغل پورہ کی خاتون ممتاز بی بی اپنے عزیزوں کے ہاں چلی گئی توا سکی جواں سالہ بیٹی (ص) گھرمیں اکیلی موجودتھی جب وہ شام کو گھرواپس آئی تواس کی بیٹی گھر سے غائب تھی اس نے تلاش شروع کی تو محلہ داروں نے بتایاکہ تمہاری بیٹی کو ملزم نوید عباس ایک نامعلوم عورت اور ایک نامعلوم مرد کے ہمراہ زبردستی اغوا کرکے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

دن دیہاڑے دو مسلح ڈاکو دوکاندار سے اڑھائی لاکھ روپےلے اُڑے
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) تھانہ سٹی کے چندگز کے فاصلہ پر دن دیہاڑے دو مسلح ڈاکو دوکاندار سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی چھین کرلے گئے موضع میترانوالی کے محمد شہباز عارف نے تھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلہ پر واقع ماڈل ٹائون میں الیکٹرک سٹوررکھاہواتھا گزشتہ روز وہ اپنے سٹور پر موجودتھاکہ اسی دوران دو مسلح ڈاکوان کی دوکان میںگھس آئے اور آتے ہی دوکاندار کواسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر نقدی 2لاکھ 70ہزار روپے چھین کرموقعہ سے فرارہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

ون ویلنگ کرنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) پابندی کے باوجود ون ویلنگ کرتا نوجوان رنگے ہاتھوں گرفتا رتھانہ موترہ پولیس اہلکار اڈا بھیلو مہار میں ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ اسی دوران نوجوان طلحہ اپنی موٹرسائیکل نمبری ایس ٹی کے 1688پر پابندی کے باوجود ون ویلنگ کرتا ہوا آیا جس کو پولیس اہلکاروں نے قابوکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

تبصرے