Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

تین اوباش ملزمان نے فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغوا کر لیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تین اوباش ملزمان نے فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغوا کر لیا جبکہ نامعلوم ملزم کی 10سالہ بچی کو اغوا کی کوشش تفصیل کے مطابق ڈسکہ کلاں کے رہائشی تفسیر کی جواں سالہ بیٹی (م) جو گورنمنٹ گرلز کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے کالج پڑھنے گئی لیکن واپس نہ آئی گھر والوں نے تلاش کیا تو فیصل بٹ کے فون پر ملزم قاسم بٹ نے فون کر کے بتایا کہ (م) ہمارے پاس ہے جبکہ ملزمان عاصم اور حسن نے بھی بات کی علاوہ ازیں محلہ حق پورہ کے رہائشی محنت کش شاہد محمود کی 10سالہ بیٹی زینب اپنے بھائی6سالہ عبداللہ کے ہمراہ چیزلینے گئی تو راستہ میںنامعلوم ملزم نے زینب کو اغوا کر نے کی کوشش کی تو اس نے شور مچایا دیا تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

سابق شوہر کا بیوی پر تشدد ،مکان پر قبضہ کی کوشش
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)سابق شوہر کا بیوی پر تشدد ،مکان پر قبضہ کی کوشش مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محلہ حاجی پورہ کی رہائشی یاسمین مرتضی گھر پر موجود تھی کہ غلام مرتضی ،کرن اور بشری مسلح ڈنڈا ،سریا گھر میں داخل ہو ئے اور اسے زدکوب کر کے زخمی کر دیا وجہ عناد یہ ہے کہ غلام مرتضی اس کا سابق شوہر ہے اور اس کے مکان پر قبضہ کر نا چاہتا ہے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

محکمہ فوڈ کےجعلی ملازمین اور جعلی صحافی دکانداروں ہزاروں روپے لے اڑے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) محکمہ فوڈ کے ملازمین اور میڈیا کے نمائندے ظاہر کر کے 2خواتین سمیت 5افراد مختلف دکانداروں سے ہزاروں رو پے لے اڑے تفصیل کے مطابق موضع گلوٹیاں کلاں کا رہائشی محمد اسلم اپنی مٹھائی کی دکان پر موجود تھاکہ محمد جمیل ،اشفاق ،صابر ،عابدہ بی بی اور ارشاد بی بی دکان پر آئے اور خود کو محکمہ فوڈ کے ملازمین اور میڈیا نمائندے ظاہر کر کے کہا کہ دکان چیک کر نی ہے انہوں نے ہمیں ڈرا دھمکا کر 3500رو پے وصو ل کر لیئے شک گذرنے پر معلوم ہوا کہ یہ محکمہ کے ملازم یا میڈیا کے نمائندے نہیں ہیں شور مچانے پر ملزمان فرار ہو گئیتھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کر نے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔

تین چور زمیندار کی 50بوری آلو چرا کر لے گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تین چور زمیندار کی 50بوری آلو چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق موضع بھڈوکے کے رہائشی زمیندار افضال احمد کے ڈیرہ سے اس کی عدم موجودگی میں ملزمان ارشدپھلو ،ممتاز اور نصیرو بولاہزاروں رو پے مالیت کی 50بوری آلو چرا کر لے گئے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ٹیلیفون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) ٹیلیفون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع بھیلو مہار کے رہائشی سید عرفان الحق شاہ کو موبائل فون پر ملزم ملک عدنان نے کال کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھانہ موترہ پولیس نے ملزم کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

تبصرے