Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

عقیدہ ختم نبوت ؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے:قاری شبیر حسین
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے راہنما علامہ قاری شبیر حسین ایم -اے نے کہا ہے کہ ختم نبوت ؐ کے دشمنوں کو ٹھکانے لگا کر دم لیں گے عقیدہ ختم نبوت ؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے مطالبات حکومت فی الفور تسلیم کرے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا حلقہ پی پی130حلقہ این اے113میں ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے حمایت یافتہ امیدوار کی سپورٹ کی جائے گی عنقریب ڈاکٹر اشرف آصف جلالی چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کو ڈسکہ کے دورے کی دعوت دی جائے گی۔

ویلنٹائن ڈے جیسے حیا سوز ایام جائز نہیں:قاری احسن رضا ، فاضل صابری ،حافظ یامین ،قاری رضوان
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) ویلنٹائن ڈے جیسے حیا سوز ایام جائز نہیں اسلامی قوانین کی خلاف ورزی قبول نہیںایسے ایام منانے کی اجازت نہیں ویلنٹائن ڈے اور بسنت جیسے غیر اسلامی تہوارمناکر ہم اللہ کی رحمتوں سے دن بدن دور ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے برائیوں ،حادثات ،بے روز گاری اور قتل و غارت کا سامنا کر رہے ایسے بیہودہ غیر اسلامی رسم و رواج کو ختم کر نے کے لیئے سنت مصطفی کے پروگرام کو عام کر کے روکیں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت و تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں ضلعی ناظم اعلی قاری احسن رضا ،علامہ فاضل صابری ،علامہ شبیر حسین ایم اے ،حافظ یامین ،قاری رضوان مدنی نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دنوں کی آڑ میں ملک میں فحاشی عریانی پھیلانے نہیں دیں گے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اسلامی ایکٹ پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے میاں بیو ی سے نقدی ،سعودی ریال اور طلائی زیورات چھین لیئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے میاں بیو ی سے نقدی ،سعودی ریال اور طلائی زیورات چھین لیئے جبکہ نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے اُڑے تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ کے موضع جھارانوالہ کا رہائشی عقیل احمد اپنی بیوی مافیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک کران سے 25ہزار رو پے نقدی ،5ہزار سعودی ریال ،طلائی ،کڑے ،ہار ،کانٹے اور انگوٹھیاں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ڈسکہ کا عبدالرحمان اپنی موٹر سائیکل نمبری GAL /2866گھر کے باہرکھڑی کر کے گھر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد باہر آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھانہ ستراہ اور پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

بچوں سے جبری مشقت لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)بچوں سے جبری مشقت لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ کنڈن سیان میں حاجی اللہ دتہ اور موضع گوجرہ میں محمد ارشد 13سالہ سعدیہ ،8سالہ علی حمزہ ،14سالہ سکندر ،10سالہ علی حسن،7سالہ عامرشہزاد اور 8سالہ گلفام سے اپنے بھٹہ خشت پر جبری مشقت لے رہے تھے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ضمیر حسین نے اعلی حکام کی ہدایت پر کاروائی کر تے ہو ئے چھاپہ مار کر بچوں کو برآمد کرکے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شناختی کارڈ مانگنے پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ایک شخص زخمی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) شناختی کارڈ مانگنے پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ایک شخص زخمی جبکہ زمین کے تنازعہ پر 5افراد کا محنت کش پر تشدد تفصیل کے مطابق موضع جنڈو ساہی کے رہائشی ولی محمد کے بیٹے اللہ رکھاکو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا وجہ عناد یہ ہے کہ اللہ رکھا نے ملزمان سے شناختی کارڈ مانگا جو گم ہو گیا تھا جس کی رنجش کی بنا پر ملزمان نے فائر مار کر اسے زخمی کر دیا جبکہ موضع گہوکل کا رہائشی عدنان بیگ اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ ملزمان مدثر خاں ،ریاض خاں،شیر خاں،اقرارخاں،غضنفرخاںنے ڈیرے پر آکر اسے ڈنڈوں سوٹو ں سے
مضروب کر کے زخمی کر دیا وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جا تا ہے۔

خاتون سمیت چار افراد نے مقامی وکیل کی حویلی کی چار دیواری گرا کر سیمنٹ اور اینٹیں چرالیں
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) خاتون سمیت چار افراد نے مقامی وکیل کی حویلی کی چار دیواری گرا کر سیمنٹ اور اینٹیں چرالیں عدالت کے حکم پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پرانا ڈسکہ کے رہائشی مقامی وکیل ثاقب حمید کی حویلی کی بیرونی دیوار گرا کر ملزمان قیصر ،وقار ،دانیال اور نسیم کوثر بی بی نے سیمنٹ اور اینٹیں چرالیں منع کر نے پر ملزمان نے ان پر پسٹل تان لیا اور فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے