Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

چار افراد کی محنت کش اور اس کے بیٹے پر فائرنگ
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)چار افراد کی محنت کش اور اس کے بیٹے پرجان سے ماردینے کی نیت سے فائرنگ دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیل کے مطابق بدوکے چیمہ کا رہائشی شہباز احمد اپنے بیٹے اسامہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ جب و ہ موضع رلیوکے کے قریب پہنچے تو روفن ،وحید اور دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماردی جبکہ وحید نے جان سے ماردینے کی نیت سے باپ بیٹے پر پسٹل30بور کا فائر کیا جو موٹر سائیکل کو لگا دونوں باپ بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہے ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے موترہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

کنڈن سیان تا میترانوالی روڈ کی تعمیر کے لیئے 75لاکھ کی گرانٹ منظور
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)کنڈن سیان تا میترانوالی روڈ کی تعمیر کے لیئے 75لاکھ کی گرانٹ منظور جس پر رواںماہ کام شروع کر کے جون کے آخر تک تکمیل ہوگی تفصیلات کے مطابق ضلعی چیئرپرسن حنا ارشد وڑائچ کی خصوصی گرانٹ سے کنڈن سیان تا میترانوالی روڈ کی تعمیرآئندہ چند روز میں شروع کر دی جائے گی ایک کلو میٹر کارپٹ روڈ کے لیئے75لاکھ کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے جس کا ٹھیکہ کنسٹرکشن کمپنی باجوہ اینڈ کمپنی کے سپرد کر دیا گیا ہے جو رواں ماہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرکے جون کے آخر تک مکمل کرلیں گے۔

غیر قانونی مٹی اور ریت چوری کر نے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)غیر قانونی مٹی اور ریت چوری کر نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کوٹلی کوکیاں کے رہائشی ناصرمحمود نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ موضع کوٹ بھکراں کے قریب ملزمان ایکسویٹر کے ذریعے غیر قانونی طور پر مٹی اور ریت چوری کر رہے ہیں جس پر کاروائی کر تے ہو ئے فیروز خان رائلٹی انسپکٹر اسٹنٹ ڈائریکٹر مائزاینڈ منرلزسیالکوٹ نے چھاپہ مارا تو وہاں پرملک فہیم نائب تحصیلدار و پولیس اہلکاموجود تھے جنہیں دیکھتے ہی ملزم شاہد ولد یوسف سکنہ ہپو گڑھا ایکسویٹرسمیت فرار ہو گیا تھانہ موترہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

غیر قانونی طور پرگیس ری فلنگ کر نے پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) پابندی کے باوجود غیر قانونی طور گیس ری فلنگ کر نے پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع ڈھلیکے گورائیہ میں پابندی کے باوجود دو دکاندار یونس ،یوسف اپنی دکان میں غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر صدر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوںملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پتنگ بازی کرنے پرایک شخص کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع جامکے چیمہ میں منیب احمد پابندی کے باوجود پتنگ بازی کر رہا تھا کہ موترہ پولیس نے چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد پتنگ اور ڈور کا گولہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے