Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

چور دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں رو پے نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)چور مختلف دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں رو پے نقدی اور قیمتی سامان چرا لے گئے تفصیل کے مطابق جامکے روڈ کے رہائشی ناصر جمال ڈار نے وزیر آباد روڈ پر ڈار سویٹس کے نام سے دکان بنا رکھی ہے کہ گذشتہ شب وہ دکان بند کر کے گھر چلا گیا تو اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور دکان کے تالے توڑکر دکان میں داخل ہو ئے اور دکان سے 11ہزار رو پے نکال کر لے گئے ڈیوٹی پر موجود چوکیدار نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو وہ دھند کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے اس سے قبل نامعلوم چور اسی روڈ پر واقع طیب ہارڈوئیر سے 90ہزار روپے نقدی،الشریف سٹور سے 1لاکھ رو پے مالیت کا سامان ،فیاض مل سٹور سے30ہزار رو پے چرا کر لے گئے پتہ جو ئی کرنے پر معلوم ہوا کہ چوری کی واردات ملزم فاروق نے اپنی ایک نامعلوم ساتھی کی مدد سے کی ہے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

لاکھوں رو پے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والاگلہ چند دنوں میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)لاکھوں رو پے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والاگلہ چند دنوں میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کلاں میں گلہ توحید اقبال بٹ والا محکمہ پبلک ہیلتھ نے 17لاکھ رو پے کی لاگت سے گلہ تعمیر ہوا ناقص میٹریل سے تعمیرہونے والا گلہ چند ہفتوں بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا اہل محلہ کا کہنا ہے کہ میٹریل ناقص ہو نے کی وجہ سے گلہ ٹوٹ گیا ہے متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار نے ملی بھگت کر کے 17لاکھ رو پے ہڑپ کر لیئے ہیں محلہ داروں نے ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

نامعلوم چور ڈیرہ پر کھڑی موٹر سائیکل لے اُڑے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)نامعلوم چور ڈیرہ پر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق کلہ کلاں کا رہائشی محمد ادریس اپنی موٹر سائیکل نمبریSTL/4926ڈیرہ پر کھڑی کر کے زمینوں پر چلا گیا کچھ دیر کے بعد کام سے فارغ ہو کر وہ واپس ڈیرہ پر آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

دوران گشت و ناکہ بندی دو ملزمان سے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) دوران گشت و ناکہ بندی دو ملزمان سے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع کنڈن سیان میں ملزم جاوید اقبال سے ایک عدد ناجائز پسٹل30بور برآمدکر لیا جبکہ صدر پولیس نے بھی دوران ناکہ بندی چوک ڈیرہ بازیگراں میں ملزم محمد عمران سے10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

ون ڈش کی خلاف ورزی کر نے پر میرج ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ون ڈش کی خلاف ورزی کر نے پر میرج ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع موترہ میں واقع مقامی میرج ہال میں شاہد ندیم کی دعوت ولیمہ کی تقریب تھی جس میں پابندی کے باوجود ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی مخبر کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر ضمیر حسین سپیشل مجسٹریٹ نے چھاپہ مارا اورون ڈش کی خلاف ورزی ثابت ہو نے پر میرج ہال کے مالک محمد جاوید اور شاہد ندیم کے خلاف تھانہ موترہ میں 8پنجاب میرج فنکشن ایکٹ 2016کے تحت مقدمہ درج کرادیا ۔

تبصرے