Urdu News and Media Website

ڈسکہ:غازی علم دین شہید کی یاد میں تقریبات

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)غازی علم الدین شہید نے ہندو سامراج کے دور حکومت میں گستاخ رسول ؐ ہندو سامراج کو واصل جہنم کرکے نبی ؐ کی ناموس کا دفاع کیا تاریخ غازیان اسلام اور تحفظ ناموس رسالت ؐ کے ہیروں سے بھری پڑی ہے عشق رسول ؐ ہمارا اسلحہ اور محبت رسول ایمان کی بنیادہے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت ڈسکہ کے زیر اہتمام غازی علم دین شہید ؒ کی یاد میںجامع مسجد لاثانی ،جامع مسجد ،عثمان غنی میں منعقدہ تقریبات سے ضلعی ناظم اعلی قاری احسن رضا ،مولانا قاری شبیر حسین ایم اے،علامہ فاضل صابری نے کیا انہوں نے کہا کہ 295cایکٹ کو چھیڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بچہ بچہ غازی علم دین شہید کا جذبہ لے کر میدان میں نکل آئے ہے غازی علم دین کی شہادت ختم نبوت ؐ وعشق رسول ؐ کے دفاع کے لیئے مشعل راہ ہے ختم نبوت کاروان کے مطالبات مانے جائیں اور رکاوٹیں دور کی جائیں ۔

تبصرے