Urdu News and Media Website

ڈسکہ:سسرالی رشتہ داروں نے خاتون کو تیزاب پلا دیا

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) دو خواتین سمیت پانچ سسرالی رشتہ داروں نے خاتون کو زبر دستی تیزاب پلادیا تفصیل کے مطابق موضع واہلے کے رہائشی وقاص احمد کی ہمشیرہ کو گھریلو جھگڑے کی رنجش پر اس کے سسرالی رشتہ داروں ثناء اللہ ،ذیشان،ماجد ،عائشہ اور صبا نے زبردستی تیزاب پلادیا حالت خراب ہو نے پر اسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا صدر پولیس نے وقاص احمد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے