Urdu News and Media Website

ڈسکہ:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بی آئی ایس پی ضلع سیالکوٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر ،مقامی سیاسی سماجی اورچائلڈ پروٹیکشن کے نمائندوں نے شرکت کی سیمینار میں اس پروگرام سے استفادہ حاصل کر نے والی خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ڈسکہ شہزاد جمال نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا،چائلڈ پروٹیکشن کے عارف باجوہ اور اخوت فائونڈیشن کی نمائندہ میڈم طلعت نے خوبصورت انداز میں شرکاء کو بچوں کے تحفظ بارے آگاہ کیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل کوآر ڈینیٹر سیالکوٹ سید نقی مہدی نے خواتین سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بچوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے بچے ہمارا سرمایہ اورقیمتی اثاثہ ہیں ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں تعلیم کا کردار بہت اہم ہے سیمینار کے اختتام پر ملک کی ترقی اور خصوصی طور پر بچوں کے تحفظ کے لیئے دعا کی گئی۔

تبصرے