Urdu News and Media Website

ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کا تھانہ صدر رینالہ کا دورہ ،ریکارڈ کا جائزہ لیا

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ صدر رینالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں سے گفتگو کی اور ہدایت کی کہ آنے والے سائلین سے اس طرح گفتگو کی جائے کہ انہیں اپنائیت کا احساس ہوترجمان پولیس کے مطابق انہوں نے صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ فرنٹ ڈیسک پر درج شدہ مقدمات جلد ازجلد نمٹاے جائیں چالان پیش کرنے کے لیے بہتری سے کام کیا جائے اس میں کوتاہی کا عنصر موجود نہ ہوا نہوں نے موٹروے پولیس کے انسپکٹر محمد اسلم کو شہید کرنے والے ملزمان کو ٹر یس آوٹ کرنے والی پولیس ٹیم کی تعریف کی سب انسپکٹر محمد عارف کو ناقص تفتیش کرنے پر پولیس لائنز تبدیل کر دیاجبکہ اے ایس آئی ناصر جمال اور فدا حسین کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلداز جلد حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے تحصیل رینالہ کے ایس ڈی پی او انعام الحق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کو تحصیل بھر میں درج ہونے والے مقدمات ان کی تفتیش اور چالان پیش کرنے کے اعداد و شمارسے آگاہ کیا گشت ، ناکہ بندی اور ٹھیکری پہرہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانفشانی اور تندہی سے کام کرنے والے افسروں کی وجہ سے پولیس کے بارے میں مثبت تصوراُجاگر ہوتا ہے ۔

تبصرے