Urdu News and Media Website

ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

کراچی(نیوز نا مہ)انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں امریکی ایک بار پھر 111روپے کی سطح پر جا پہنچا۔ا انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 9 پسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.41 روپے سے بڑھ کر 110.50 روپے اور قیمت فروخت 110.51روپے سے بڑھ کر 110.60 روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید بڑھ کر 110.70روپے اور قیمت فروخت 110.80 روپے سے بڑھ کر 111 روپے ہو گئی۔

تبصرے