Urdu News and Media Website

چین میں برف میلے کا افتتاح

جیلن (ما نیٹرنگ ڈیسک) چین کے شمال مشرقی صوبے کے شہر سی پنگ میں گذشتہ روز برف میلے کا افتتاح ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ، اس موقع پر شرکاء میں بڑا جوش و خروش پایا گیا ، انہوں نے ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکے اور لطف اندوز ہوتے رہے ،یہ صوبے کا سالانہ خصوصی تہوار ہے جس میں شہری بھرپور شرکت کرتے ہیں ۔

تبصرے