Urdu News and Media Website

چین اور روس دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بناچکے ہیں:چینی سفیر

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک ) روس میں چین کے سفیر لائی ہوئی نے کہا کہ چین اور روس نے 2017ء میں اپنے تعاون کی جامع سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے فروغ کو جاری رکھنے کے پیش نظر اپنے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد کو مستحکم بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے نے 2017ء میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے میں سبقت لی ہے،چین اور روس کے سربراہان مملکت نے 2017ء میں رابطے کی اعلیٰ فریکوئنسی کو برقراررکھا اور پانچ ملاقاتیں کیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی غیر حکومتی تبادلوں نے بھی دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے،امسال چین ۔روس دوستی کمیٹی برائے امن و ترقی (سی آر ایف سی پی ڈی ) کے قیام کی20ویں اور روس ۔چین دوستی تنظیم (آر سی ایف اے ) کے قیام کی 60ویں سالگرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ا س ضمن میں دونوں ممالک نے 2017ء کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلے کے اپنے میکنزم کو بہتر بنایا ، ایسی متعدد سرگرمیاں جنہوں نے ایسی متعدد سرگرمیاں کی گئیں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی کو مزید فروغ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قومی امید ہے کہ دونوں حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت یقیناً چین اور روس کے تعلقات 2018ء میں مزید کامیابیاں اور نئی پیشرفت ہو گی۔

تبصرے