Urdu News and Media Website

چین ، 25سو سال پرانا اژدہا نما بستر اصلی حالت میں بحال

چنگ ڈو(نیوزنامہ ) سترہ سال کی مسلسل کوشش کے بعد ماہرین آثار قدیمہ نے جنوب مغربی چین کے صوبے سچوان میں 25سو سالہ پرانا اژدہا نما بستر اصلی حالت میں بحال کردیا ہے۔اس بستر کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے۔ کہ یہ 25سو سال قبل قدیم بادشاہ استعمال کرتے تھے۔ یہ بستر 2.55میٹر لمبا 1.3میٹرچوڑا اور 1.8میٹراونچھا ہے، یہ سب سے پرانا اور اچھی طرح محفوظ کیا گیا بستر ہے، جو چین میں پہلی بار دریافت ہوا ہے۔ چنگ ڈو کے اثار قدیمہ کے ادارے کے یانگ تائو کا کہنا ہے۔ کہ اس بیڈ کی سائڈ پر علامت کے طور پر اژدہا کی تصویریں بنائی گئی ہیں۔ بیڈ 45حصوں پر مشتمل ہے۔ جس کا سب سے بڑا حصہ 3.2میٹر لمبا اور سب سے چھوٹا 20سینٹی میٹر ہے۔ یہ اژدہا بستر 2000 میں ایک مقبرے کی کھدائی کے دوران دریافت ہوا تھا۔

تبصرے